آج کے اہم موضوع:
اِک تجزیہ _
آج امریکی اسٹاک مارکیٹیں اور سونے کے دام اوپری سطحوں کے بجائے نسبتاً نچلی سطحوں پر موجود، بازاروں کے نیچے آنے کی چند وجوہات میں سے ایک وجہ فرانس کے مینوفیکچرنگ انڈیکس کے اعدادوشمار قدرِ خراب آنے کو کہا جا سکتا ہے، لیکن تمام یورپین، ایشیائی و امریکی حالات حاضرہ پر نظر دوڑائی جائے تو مَنفی خبروں کی تعداد کم ملتی ہیں۔
آپ اس وقت بازاروں کے نیچے آنے کو صرف تکنیکی اعتبار سے محض ایک move گِردان سکتے ہیں۔
جبکہ آج ہی فرانس نے 118$ ارب ڈالر کے زبردست معاشی پیکیج کا اعلان کیا ہے جس پر یورپین مارکیٹیں مُثبت اِشارے دے رہی ہیں، اِسی بُنیاد پر اور اب سے کچھ دیر میں آنے والی متوقع اچھی امریکی ہفتہ وار بیروزگاری رپورٹ پر اور Dow Jones Industrial Average کے نئے بڑھتے قدم پر اسٹاک انڈیکس اپنے Little Healthy Correction کے بعد دوبارہ اُوپر کی جانب رواں دواں ہو سکتی ہیں۔
خام تیل _
دوسری طرف آج کئی ماہ بعد خام تیل کی قیمتیں 41 ڈالر کے نفسیاتی حد کو توڑ کر مُختصر گِراوٹ کا شکار ہوئی ہیں، اس کی بُنیادی وجہ سعودی عرب کا ابراہم معاہدہ سے پیچھے ہٹنا کہہ سکتے ہیں، امریکہ اندرونی طریقے سے سعودی عرب کو ابراہم معاہدہ پر لانے کی زبردستی کوشش کر رہا ہے اور اس سلسلہ میں سعودی عرب کو معاشی نقصان پہنچانے کی کوشش تیل کی قیمتوں کو گرا کر ہی ممکن ہے، جبکہ کورونو وائرس کے اعدادوشمار میں کمی اور معاشی پیّہ چلنے پر تیل کی قیمتیں اوپری سطحوں پر رہنے کی توقع کی جا رہی تھیں۔
سونا چاندی _
امریکی اسٹاک مارکیٹوں میں little healthy correction کے ساتھ ساتھ سونے چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھی جا رہی ہے، لیکن جیسا کہ دنیا بھر میں سوائے چائنہ اور بھارت کے مابین لداخ کے مقام پر مُختصر چَڑھائی سے قطع نظر تمام دنیا میں حالات پُرسکون ہیں جس پر اسٹاک مارکیٹوں میں تیزی کو فی الحال خارج نہیں کیا جا سکتا اور اسی کے پیشِ نظر سونے چاندی میں بھی اضافہ ممکنات میں سے ہیں، تکنیکی اعتبار سے سونے کا 1920$ کو ذہن میں رکھنا ضروری ہے۔
تحریر:
شَیخ مُحمّد یٰسین
اسٹاکس/گولڈ/فوریکس
کراچی