FATF

پاکستان اور ایف اے ٹی ایف
اہم ترین ہفتہ:

پچھلے ماہ پاکستان پارلیمنٹ و سینیٹ کے مُشترکہ اجلاس میں منظور ہونے والے مَنی لائنڈرنگ اور ٹیریر فنائنس بِلز کی کامیابی کے بعد اِس ہفتہ 21، 22 اور 23 اکتوبر کو پیرس میں ہونے والی FATF میٹنگ میں پاکستان کا نام گرے لِسٹ سے نکلنے کے قوی امکانات موجود ہیں، حالیہ دنوں ایشیاء پیسیفک گروپ نے پاکستان کے معاشی و اقتصادی پہلوؤں کو سراہتے ہوئے پاکستان کا نام Good Book میں رکھا۔

پاکستان کا نام گرے لِسٹ سے نکلنے کے ساتھ ہی ہم اُمید کرتے ہیں کہ ہمارے معاشی و اقتصادی حالات میں یکسر مُثبت تبدیلی آئے گی، یقیناً پاکستان ایک اَمن پَسند اور اَمن دُوست مُلک ہے اور اپنے علاقائی ماحول کو خوشگوار اور اپنے ہمسائے ممالک سے بہتر تعلقات استوار رکھنے میں پیش پیش ہے۔

ہماری دُعا ہے پاکستان ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکل کر بین الاقوامی سطح پر ترقی کی نئی راہوں پر گامزن ہو (آمین)

تحریر:
شَیخ مُحمّد یٰسین
اسٹاکس/گولڈ/فوریکس
کراچی