FATF

پاکستان:

اِس ماہ اکتوبر کی 21، 22 اور 23 تاریخوں میں ہونے والی میٹنگ میں پاکستان کا نام “ایف اے ٹی ایف” کی گرے لِسٹ سے نکلنے کے قَوی اِمکانات ہیں۔

سِتمبر 16 پارلیمنٹ کے مُشترکہ اِجلاس میں Anti-Money Laundering اور Terror Financing کے حوالہ سے منظور ہونے والے قوانین کے بعد اس اَمر کا شِدّت سے اِظہار کیا جا رہا ہے کہ پیرس میں واقع اِدارہ پاکستان کے نام کو گرے لِسٹ سے نکال دے گا۔

گرے لِسٹ سے نکلنے کے بعد پاکستان اِقتصادی و مُعاشی اعتبار سے دُنیا بھر میں اپنے کھوئے ہوئے وقار کو حاصل کرے گا اور اپنے اُوپر دُشمنوں کی جَانب سے لگائے گئے بِیبُنیاد اِلزامات کے صاف کرے گا۔

بے شک پاکستان ایک اَمن پَسند و اَمن دوست مُلک ہے اور ہر قسم کی دہشت گردی کی بھرپور و پُرزور مذمت کرتا ہے۔

پاکستان زِندہ باد
پاکستان پَائندہ باد

تحریر:
شَیخ مُحمّد یٰسین
اسٹاکس/گولڈ/فوریکس
کراچی