ڈیٹ سیلینگ

بازاروں پر اک نظر
آج بروز پیر بازاروں میں کوئی خاص بڑی رپورٹ یا اعدادوشمار موجود نہیں ۔
آج اگر کچھ اہم ہے تو وہ امریکی صدر جوبائیڈن اور امریکی ہاؤس اسپیکر کیوِن میک کیرتھی کی اہم ترین ملاقات ہے، جس کی تفصیلات دیر رات کسی وقت شائع کی جائے گی۔
یاد رہے
یکم جون امریکی حکومت مالی مسائل کا شکار ہو جائے گی اگر آج ہونے والی ملاقات میں ہاؤس اسپیکر نے ڈیٹ سیلینگ بڑھانے پر رضامندی کا اظہار نہیں کیا تو حالات کے بگڑنے کے امکانات موجود رہیں گے، لہذا آج کی ملاقات پر دنیا کی نظر مرکوز رہے گی۔

سابقہ روائت کے مطابق
ڈیٹ سیلینگ کا مسئلہ ہر سال حکومتِ امریکہ کو لاحق رہتا ہے جو آپس کی ملاقاتوں کے بعد حل کر لئے جاتے ہیں ۔
آج کی ملاقات میں معاملات کے حل ہونے کے قومی امکانات روشن رہیں گے ۔

یٰسین
کراچی