بازاریں اور
آج کے اہم موضوع
سونا چاندی
آج دنیابھر کے بازار 4 دِنوں کی تعطیلات کے بعد بھرپور انداز میں کُھل گئے، جمعرات تھینکسگیونگ ڈے اور بروز جمعہ بڑا شاپنگ فیسٹیول منایا گیا جس کی وجہ سے بازاروں میں حجم کی کمی دیکھنے میں رہی، اسی حجم کی کمی کے پیشِ نظر ایک منگھڑت اومیکرون کورونا وائرس کے خوف سے بازاروں میں گراوٹ رہی, لیکن آج بروز پیر اومیکرون کورونا وائرس کی کہانی زیادہ دیرپا نہ ہونے پر امریکی و یورپین اسٹاکس دوبارو اوپری سطحوں پر رواں دواں۔
یاد رہے
دنیا کی بڑی معاشی قوتوں میں تعطیلات کے باعث بازاروں میں ایک بیہنگم اتار چڑھاؤ دیکھنے میں رہتا ہے، اور یہی بیہنگم اتار چڑھاؤ پچھلے دنوں یکم سے 7 اکتوبر جب چائنہ یومِ آزادی کے حوالہ سے بند تھا دیکھنے میں آیا۔
یہ بھی یاد رہے
جمعرات و جمعہ کو گرنے والے بازار واپس اپنے اُنہیں نمبرز پر آ سکتے ہیں جہاں یہ بروز بدھ بند ہوئے تھے۔
بازاروں میں حقیقتاً اصل اُتار چڑھاؤ دنیا بھر کے سینٹرل بینکوں کی جانب سے شرح سود میں اضافہ کے بعد ہی ممکن دکھائی دیتا ہے۔
تحریر تجزیہ تبصرہ
یٰسین
کراچی