چائنہ
طویل تعطیلات
نیا سال – لونر اِئیر – موسمِ بہار
کل بروز ہفتہ 21 تا 29 جنوری چائنیز عوام نئے سال لُونر اِئیر و موسمِ بہار کے سلسلے میں طویل دورانیہ کی تعطیلات پر رہیں گے، ان تعطیلات میں حکومتی ادارے بینکس ، اسٹاک ایکسچینج بند رہتے جبکہ عوام بڑی تعداد میں خریداری و گُھومنے پِھرنے میں مَصروف رہتی ہے۔
یہ کہا جا سکتا ہے
چونکہ چائنہ اور اس سے ملحقہ ممالک میں یہ تعطیلات بڑے پیمانے پر منائی جاتی ہیں اور شاپنگ فیسٹیول پر بہت پیسہ بھی خرچ کیا جاتا ہے لہذا بین الاقوامی بازاروں میں سونے، چاندی، اور تیل کی قیمتوں میں اضافے کو خارج از امکان نہیں کیا جا سکتا ۔
یاد رہے _
دنیا کی بڑی معاشی قوتوں میں تعطیلات کے موقع پر بازاروں کا حُجم کم رہنے پر بیہنگم اُتار چڑھاؤ ممکن رہتا ہے ۔
یہ بھی یاد رہے _
ان تعطیلات میں بین الاقوامی خَبر رِساں اِدارے مَن گَھڑت کہانیاں گڑھ کر بازاروں میں غیرضروری تیزی مندی کا سبب بھی بنتے ہیں ۔
احتیاط لازم
تجزیہ، تبصرہ و تحریر
یٰسین
کراچی