سونا اور بھاؤ میں تیزی کے وجوہات

آج کے اہم موضوع:

سونے کی قیمتوں میں اضافہ اور اس کے وجوہات

  • کل بروز پیر 4 جنوری سال کے پہلے کاروباری دن میں سونے کی قیمتوں میں زبردست اضافہ امریکی اسٹیٹ جورجیا میں ہونے والے سینیٹ کے انتخابات بتائے جا رہے ہیں، پچھلے دنوں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابات میں ناکامی اور پھر ڈونلڈ ٹرمپ کی اپنے ہی لوگوں سے ناراضگی حکومتی حلقوں میں شدید اختلافات کا باعث بن رہے ہیں، آج اور کل جورجیا میں ہونے والے سینیٹ الیکشن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پارٹی ریپبلیکن GOP کی سینیٹ میں حاصل اکثریت داؤ پر لگی پر لگی دکھائی دیتی ہے۔
    سینیٹ میں ریپبلکن کی متوقع ہار یا ناکامی امریکی سیاسی صورتحال کو خراب کر سکتی ہیں، ان خلفشار کی وجہ سے سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
  • سونے میں اضافہ کی دوسری وجہ دنیا بھر کے سینٹرل بینکوں کے شرح سود میں کٹوتیاں ہیں، اس وقت اکثر دنیا کے بینکوں نے شرح سود صفر یا %0.00 رکھا ہوا ہے۔
  • اس کے ساتھ ہی امریکی اسٹاک مارکیٹوں کا تاریخ کی بُلند ترین سطحوں پر رہنا بھی سونے کی قیمتوں کے اضافہ کی ایک وجہ ہے۔

تحریر:
شَیخ مُحمّد یٰسین
اسٹاکس/فوریکس/گولڈ
کراچی