سونا، ایپل، ٹیسلہ اور امریکی اسٹاک نیسڈیک

آج کے اہم موضوع:
سونا، ایپل، ٹیسلہ اور امریکی اسٹاک نیسڈیک

کورونو وائرس کا ڈرامہ ہو یا امریکہ ایران کے مابین تلخیاں یا امریکہ کا چائنہ کے ساتھ تجارتی و سفارتی معاملات کی پیچیدگیاں یا اسرائیل فلسطین تنازعہ یا اسرائیل متحدہ عرب امارات کے درمیان ابراہم معاہدہ پر اسلامی دنیا کے تحفظات یا امریکہ ہانگ کانگ سیکورٹی قوانین، کوئی مَنفی خبر امریکی اسٹاک مارکیٹوں کو گِرانے میں مکمل ناکام دکھائی دیتی ہیں۔

امریکی کانگریس کی جانب سے اربوں ڈالروں کے کورونو وائرس معاشی پیکیج کی متوقع منظوری، امریکی سینٹرل بینک کا شرح سود کا تاریخی نچلے درجہ پر رکھنا، امریکہ کی دیوہیکل اربوں ڈالروں سے کھربوں ڈالروں میں تبدیل ہونے والی کمپنیاں کسی طور اسٹاک بازاروں کو گِرنے نہیں دے رہیں۔

ایپل کمپنی جس کا پچھلے دنوں 200 ڈالر کا شیئر بازاروں میں فروخت ہو رہا تھا آج اپنی تاریخ کی بُلند ترین سطحوں پر 491 ڈالر پر سرمایہ داروں کو بیچا جا رہا ہے، جبکہ اس کمپنی کی کُل مالیت 2 ہزار ارب ڈالر یعنی 2 کھرب ڈالر کو عبور کر چکی ہے، اس کے ساتھ ہی دنیا کی تیز ترین الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی کمپنی ٹیسلہ بھی 300 ڈالر کی سطح سے آج 2085 ڈالر کی بُلندیوں کو چھو رہی ہے۔

ضرورت اس امر کو سمجھنے کی ہے کہ نہ صرف یہ کمپنیاں ترقی کر رہی ہیں بلکہ امریکی معیشت کے تمام اعدادوشمار کورونو وائرس کے باوجود بہترین پیش کئے جا رہے ہیں، جن کی بنیاد پر یہ کہنا مشکل ہے کہ امریکی اسٹاک مارکیٹوں میں جلد مندی آئے گی۔

سونا:
اسٹاکس کی اسی تیزی اور جیو پولیٹیکل خبروں پر یہ کہا جا سکتا ہے کہ سونے چاندی کی قیمتیں بھی اوپری سطحوں پر رہیں گی، تکنیکی اعتبار سے آج جمعہ اگر سونا کیش اسپاٹ 1920 ڈالر سے اوپر رہا تو مذید تیزی متوقع دکھائی ہے۔

تحریر:
شَیخ مُحمّد یٰسین
اسٹاکس/فوریکس/گولڈ
کراچی