تجزیہ

اِک جائزہ:

پچھلے دنوں ایرانی نیوکلیئر سائنٹسٹ محسن فخریزادہ کا تحران کے قریب پراسرار ہلاکت پر ایرانی حکومتی اراکین شدید غم و غصہ کا شکار، سال کے اوئل میں مارے جانے والے ہائی پروفائل ایرانی میجر جنرل قاسم سلیمانی کے بعد یہ ایران کے لئے انتہائی سنگین نوعیت کا واقعہ ہے، پچھلے 10 سال میں ایران کے بیشمار لوگوں کو مارا جا چکا ہے جس کا الزام اسرائیل پر لگایا جاتا رہا ہے۔
ان پیچیدہ صورتحال کے پیشِ نظر عرب دنیا و مشرقِ وسطیٰ میں حالات سنگین نوعیت کا رُخ موڑ سکتے ہیں جس کے باعث سونے چاندی و تیل کی قیمتوں کے بڑھنے کے قوی امکانات موجود ہیں۔

جبکہ دوسری طرف اگلے ہفتہ امریکی سینٹرل بینک کی جانب سے شرح سود کے متوقع کٹوتی پر اسٹاک مارکیٹوں میں تیزی کا رجحان برقرار رہنے کے امکانات ہیں۔

شَیخ مُحمّد یٰسین
اسٹاکس/گولڈ/فوریکس
کراچی