بازار اک نظر اک تجزیہ

شرحِ سود _
کسی بھی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی
دنیا بھر کے سینٹرل بینکوں کی جانب سے شرحِ سود میں اضافے کا سلسلہ جاری، آج پہلے سوئٹزرلینڈ پھر ناروے اور اس کے بعد برطانوی سینٹرل بینک کی جانب سے شرح سود میں اضافہ کر دیا گیا ۔
اب سوئٹزرلینڈ ٪1.75 پر ناروے ٪3.75 اور برطانیہ 15 سال کی بلند ترین سطح پر یعنی ٪5.00 پر موجود ۔
یاد رہے
آج کے دور میں خاص کر یوکرین روس جنگ کے بعد دنیا بھر میں مہنگائی کے ہوش ربا اضافے کے بعد شرح سود میں اضافہ دنیا کے تمام سینٹرل بینک کرتے دکھائی دے رہے ہیں ۔
آج
امریکی سینٹرل بینک چیئرمین جناب جرمی پاؤل صاحب دوسرے دن کانگریس ٹیسٹیمونی میں حاضر ہوں گے اور ان سے پچھلی لی گئیں پالیسی پر سوالات اٹھائے جائیں گے ۔
شرح سود کے بڑھانے یا نہ بڑھانے کے حوالہ سے اشارے تلاش کئے جائیں گے ۔
بازاروں میں اتار چڑھاؤ کے امکانات موجود رہیں گے
احتیاط برتیں محتاط رہیں
تجزیہ تبصرہ تحریر
یٰسین
کراچی