آج اور آج کے بازار

آج کے اہم موضوع:

برطانیہ اور یورپین یونین کے مابین تجارتی ملاقاتوں کی ناکامی پر برطانوی کرنسی پاؤنڈ اسٹرلنگ کی قیمتوں میں اُتار اور پھر چَڑھاؤ، اطلاعات کے مطابق دونوں فریقین کے درمیان ملاقات کسی ایک نکتہ پر نہ پہنچنے اور بعدازاں ملاقات کا اچھی اُمید پر اس ماہ کے آخر تک لے جانے پر پاؤنڈ اسٹرلنگ کی قیمتوں میں زبردست اضافہ آج بروز پیر 300 پوائنٹ کی تیزی۔

ذرائع کے مطابق برطانیہ اور یورپین یونین کے مابین کوئی معاہدہ عملی طور پر ممکن نہیں، یہ امر واضع طور پر سمجھا جا سکتا ہے کہ بریگزٹ کا ہونا تجارتی معاملات کے خراب ہونے کی وجہ سے ہی ہوا، تو یہ کیوں کر ممکن ہو کہ دوبارہ دونوں ایک صفحہ پر ہوں۔

تکنیکی اعتبار سے جب تک پاؤنڈ اسٹرلنگ 1.3550£ سے اوپر نہیں جاتا مناسب رہے گا کہ بیچ کر کام کیا جائے، جبکہ دوسری طرف بروز بدھ امریکی شرح سود کے حوالہ سے نتیجہ بھی اہمیت کا حامل رہے گا۔

امریکی سینٹرل بینک کی جانب سے شرح سود کی کٹوتی پر اسٹاک مارکیٹوں اور سونے چاندی تیل کی قیمتوں میں تیزی کے امکانات موجود دکھائی دیتے ہیں۔

تحریر
شَیخ مُحمّد یٰسین
اسٹاکس/گولڈ/فوریکس
کراچی